پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے پلے آف مرحلے کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اسلام یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ 13، ایلکس ہیلز 38، ول جیکس صفر، شاداب خان 14، لیام ڈاؤسن 12، اعظم خان 40، آصف علی 25، حسن علی 6، محمد وسیم 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اختر محمود بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، سمتھ پٹیل اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔

اوپنرز فخر زمان اور فل سلٹ ناکام رہے اور بالترترتیب ایک اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے عبداللہ شفیق نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

کامران غلام 30، ہیری بروک 2، محمد حفیظ 28، سمتھ پٹیل 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 28 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کھیلی، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب لیام ڈوسن اور محمد وسیم نے 2،2، شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل سیون کا فائنل 27 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھ

اپنا تبصرہ بھیجیں