کل مزار قائد سے لانگ مارچ شروع، وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کل مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغازہوگا، ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں۔

ہفتہ کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا خان صاحب اس قابل نہیں کہ معاملات کو سنبھال سکیں، تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے جھوٹے وعدوں کے خلاف باہ وزیراعظم استعفیٰ دیں تو مارچ، عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ احتجاج جمہوری ہتھیار ہے، عوام کے حقوق کے لیے مارچ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بولے کہ فی الفور صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، فریش مینڈیٹ کے ساتھ جو حکومت بنے گی ان کے پاس اختیار اور قانون سازی کا حق ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ 2018 کے الیکشن پر پیپلزپارٹی کی رپورٹ پر تحقیقات کرے۔ الیکشن کمیشن نے تحفظات دور نہ کیے تو دوسرے فورمز پر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں