یوکرینی حکومت کی شہریوں سے روسی فوج سے لڑنے کی اپیل

یوکرینی حکومت نے شہریوں سے روسی فوج سے لڑنے کی اپیل کر دی ۔

یوکرین نے روسی فوج سے لڑنے کیلئے اپنے عوام کو میدان میں اتار دیا۔ شہریوں میں اسلحے کی تقسیم جاری ہے۔ 18 ہزار سے زائد مشین گنز یوکرینی شہریوں کو دے دی گئیں۔ مزید اسلحہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ حکام نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا پٹرول بموں، بندوقوں سمیت ہر ممکن طریقے سے روسی فوج کے ساتھ لڑیں۔

دوسری جانب یوکرین میں انسانی المیہ جنم لینے لگا۔ اے ٹی ایمز کے باہر لوگوں کا رش اور اسپتالوں میں فرش پر علاج ہونے لگا۔ مرد و خواتین شہر چھوڑنے کے لئے بے چین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں