یوکرین میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں

یوکرین میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں تیز ہو گئیں۔ تمام افراد کو زمینی راستے سے پولینڈ منتقل کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ سے وطن واپس لایا جائےگا۔ حکام نے پاکستانیوں کو پولش بارڈر کے قریبی شہر ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

300 طلبہ کو آج بس کے ذریعے پولینڈ منتقل کیا جائے گا۔ یوکرین میں پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد تمام پاکستانیوں کو بحفاظت وطن منتقل کردیا جائے گا۔

دوسری طرف پولینڈ کے بارڈر پر موجود طالب علی محمد ذیشان کا کہنا ہے کہ بارڈر فورس انہیں تنگ کر رہی ہے۔ چند طلبہ کو واپس بھی بھیج دیا گیا۔

نوشہرہ کا شہری عامر خان بھی یوکرین میں پھنسے دو بھائیوں اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے کافی پریشان دکھائی دیتا ہے۔

ادھر خوشی کی خبر یہ ہے کہ پولینڈ نے یوکرین سے 15 روز کے اندر پہنچنے والے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں