آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

پاکستان کی کرکٹ کیلئے اہم دن، 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ویلکم ٹو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم، 24 سال بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ہوگئی، کینگروز کی ٹیم چارٹرڈ فلائیٹ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

رکنی آسٹریلین ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں پاکستان پہنچی، کینگروز اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کے ایئر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا، پاکستان پہنچنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیر کیں۔

آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سیکور ببل میں رہے گی جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پرمہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ہو گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان پر تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دوسری طرف آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر ویل کم ٹو پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں