لانگ مارچ نو دن کا تماشا، بلاول کو استعفیٰ چاہئے تو لال حویلی آئیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا لانگ مارچ نو دن کا تماشا ہے، بلاول کو استعفیٰ چاہئے تو لال حویلی آئیں۔

اتوار کے روز وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاک افواج کاعظیم دن ہے، اپوزیشن کےعدم اعتماد میں ڈیڈلاک آگیا ہے، ابھی شہر بسا ہی نہیں تو یہ شروع ہوگیا کہ بندر بانٹ کیسے کرنی ہے۔ تحریک چلانا بلاول بھٹو کے بس کی بات نہیں، احتجاج کرنا سب کاحق ہے، مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کو آتی دکھائی نہیں دیتی، یہ سارے مفاد پرست عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، آپ عمران خان کو انڈراسٹیمیٹ کررہے ہیں، عمران خان اپوزیشن پر سیاسی سائبراٹیک کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پر پورا اعتماد ہے، اپوزیشن میں 12 بندوں کا جوگر گروپ ہے، 1980 کی تحریک کا کیا ہوا یہ آپ کو پتہ ہونا چاہئے، مولےنوں مولا نہ مارے تو نہیں مرتا۔ چھانگامانگا ہے نہ مری، یہ لوگوں کو کہاں رکھیں گے، اپوزیشن دو ماہ سے کبڈی کبڈی کھیل رہی ہے، اپوزیشن جہاں بندے رکھےگی وہاں موبائل سروس بند رکھیں گے۔ اپوزیشن اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں