ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پُرعزم اور غیر متزلزل ہیں، وزیراعظم
میں ہمیشہ سےسفارتکاری اور بات چیت کےذریعے تنازعات کےحل کا قائل رہا ہوں۔ اسے ضعف و کمزوری کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہئیے۔27 فروری 2019 کو جب بھارت نے ہم پر حملےکا رستہ چنا تو ہم نے دکھا دیا کہ ہماری افواج قوم کی پشت پناہی سےعسکری جارحیت کا جواب دیں گی اور ہرسطح پر غالب رہیں گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2022
اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری سے تنازعات کے حل پر یقین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو کبھی کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے، قوم کے ساتھ افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دے گی.