ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی جیت میری جیت ہے۔
کھیل کے اختتام پر میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر محمد رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور کی جیت پر بہت خوش ہوں، ملتان سلطانز نے چیمپئنز کی طرح کھیلا۔
محمد رضوان نے تمام شائقین، اسٹاف، کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مالکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Girte hain Sheh'sawaar hi maidaane Jang me!@MultanSultans played like champions & champs get up after being knocked out. Yaqeen rakhna hai. Thanks to all the fans, staff, players, coaches & owner.
Really happy for LQ. Or @iShaheenAfridi ki jeet, meri jeet hai. #Pakistan #PSL7 pic.twitter.com/KKDaBxR9p3
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) February 27, 2022
محمد رضوان نے اپنے پیغام کے ساتھ فائنل میچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں مخالف ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی جیت کے بعد خوشی کے لمحات کی تصویر شامل ہے۔