روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکا چھوڑنے کا حکم

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی مندوب کا کہنا تھا کہ روس کے سفارتی مشن کے ارکان کو 7 مارچ تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے، یہ اقدام روس کے خلاف دشمنی پر مبنی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آزاد ذرائع سے روسی مشن ارکان کی امریکا بدری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے ارکان کی تعداد 100 کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں