وزیراطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم کے اعلانات کے بعد اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’ سو سنار کی ایک لوہار کی۔‘‘
منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج انڈسٹری پیکج دے رہے ہیں اگر چودھریوں کی طرف جائیں گے تو 2 بڑی خبریں بن جائیں گی۔
فواد چودھری نے کہا بلاول کو چاہیے بی بی کے پرانے لانگ مارچ اٹھا کر دیکھیں، ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں، ہم چاہتے ہیں یہ بھاگ بھاگ کر ہلکان ہو لیں۔ کہا کہ حکومت کا اپنے اتحادیوں سے قریبی رابطہ ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کچھ دوستوں نے بھی رابطہ کیا ہے۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والے ایک دوسرے کو دھوکا دے رہے ہیں، ن لیگ کی ساری لیڈر شپ زرداری صاحب کو وہی سمجھتی ہے جو مریم نواز کی آڈیو لیک ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی کو کہیں ہڈ حرامی چھوڑے فلیکسز کے پیسے دیں تو پورے شہر میں لگا لیں۔