نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے سے کے الیکٹرک صارفین پر تقریبا تین ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا-

کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ قومی گرڈ سے مہنگی بجلی خریدی گئی، جنوری میں آر ایل این جی کی سپلائی میں کمی آئی۔ آر ایل این جی کم ملنے کی وجہ سے فرنس آئل پر زیادہ انحصار کرنا پڑا- کے الیکٹرک کی 1800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، مارچ میں 900 میگاواٹ کا منصوبہ کام شروع کر دے گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گیس کی کم پریشر کا معاملہ جلد حل ہوتا نظر نہیں آتا، نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کم گیس ملنے کے باعث صارفین کو تیس کروڑ روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں