وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات، صوبے کی انتظامی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کو صوبے کے اندر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی بھی شرکت تھے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک نے ملاقات کی۔ جنوبی پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں