بگڑتے حالات دیکھ کر سندھ کے عوام بیزار ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے بگڑتے حالات دیکھ کر صوبے کے عوام بیزار ہوچکے ہیں، کیا وہ بیدار بھی ہیں۔

نواب شاہ میں حقوق سندھ مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک پورا سندھ بیدار نہیں ہوجاتا، مہم جاری رہے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول وزیر اعظم بن گئے تو بہت سے لوگ پاکستان چھوڑ جائیں گے۔

قبل ازیں سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو مستی پہنچنے پر علی زیدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری مافیا کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023ء میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں