قوم پر ایک کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ مسلط کیا گیا ہے، تبدیلی کے نام پر تباہی آئی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے قوم پر ایک کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ مسلط کیا گیا ہے۔ تبدیلی کے نام پر تباہی آئی۔

بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ سلیکٹڈ نے ہر آدمی کی زندگی مشکل کر دی۔ ہر طرف مایوسی ہے ۔ ذوالفقاعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا۔ بےنظیربھٹو نے آمر پرویزمشرف کے خلاف جدوجہد کی۔ بی بی شہید نے دہشت گردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ ہم اور آپ نے بی بی کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے۔ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے جس سے نجات دلانے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچ یومِ ثقافت پر پیغام میں بلوچستان سمیت پوری پاکستانی قوم کو بلوچ یومِ ثقافت کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا بلوچستان کی ثقافت قدیم تہذیب کا عکس اور پاکستان کی ثقافتی گلدستے کا خوبصورت پھول ہے۔ بلوچ عوام تاریخی طور پر بہادر، محب وطن اور فراخدل ہیں۔ ثقافتی دن منانے سے معاشرے میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ بلوچ ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے نوجوان ثقافتی سفیر کا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں