چودھری برادران کے اعلان سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل گئی، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے چودھری برادران کے اعلان سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل گئی۔

شاہ محمود قریشی نے نوابشاہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اب سندھ کا نوجوان سمجھدار ہو چکا۔ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت پانچ فیصد ہے۔ سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی۔ ن لیگ فوری انتخابات چاہتی ہے، پیپلزپارٹی ایسا نہیں چاہتی۔ پیپلزپارٹی سندھ کو ملنے والے نو ہزار ارب روپے کا حساب دے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے سے پہلے کچھ سیکھنے کا مشورہ بھی دے دیا اور کہا کہ بلاول بیٹا اگر جیب میں تحریک عدم اعتماد موجود ہے تو باہر نکالو۔

شاہ محمود قریشی بولے پیپلزپارٹی رینٹ اے کار کا مجمع ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے سندھ کو توڑا، ہم جوڑنے آئے ہیں۔ آپ سندھ میں 15 سال سے اقتدار میں ہیں، کیا آپ جوابدہ نہیں۔ پیپلزپارٹی والے وزیراعظم بلاول کے نعرے لگارہے ہیں۔ ووٹوں سے تو یہ وزیراعظم بن نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں