ہماری حکومت آئی تو سب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے، شاہد خاقان عباسی

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت آئی تو سب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا پچھلے کئی سالوں سے ہم کہے رہے ہیں نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔ کاروبار اور معیشت کو تباہ کیا ہے۔ نیب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ بائیس سال سے یہی تماشا لگا ہوا ہے۔ چیئرمین نیب کو ایک دن تمام مقدمات کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک عوام کا دباو ہے۔ آج یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے کرنا ہے کہ انہوں نے اقتدار کے ساتھ رہنا ہے یا عوام کے ساتھ۔ تحریک عدم اعتماد چودھری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں