کراچی: پولیس اسٹیشن میں ملزمہ سے بدسلوکی ثابت نہ ہوسکی، انکوائری رپورٹ

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ویمن پولیس اسٹیشن میں ملزمہ عرین جنت سے بدسلوکی کی انکوائری مکمل کرلی گئی، جہاں متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے بے لباس کرکے تشدد کرنے کے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔

ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر واقعے کی انکوائری مکُمل کر کےرپورٹ بھیج دی گئی، خواتین پولیس اسٹشن میں مدعی مقدمہ کی آزادانہ نقل و حرکت پر خاتون ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ویمن پولیس اسٹیشن میں مدعی مقدمہ رضوان کا موجود ہونا درست ثابت ہوا۔

اس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورٹ جانے کے لیے ایک بار ملزمہ کی گاڑی تفتیشی افسر نے استعمال کی۔

انکوائری رپورٹ میں تفتیشی افسر کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

عرین جنت پر 27 جون 2021 کو شوہر کو مشروب میں زہر ملا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں