تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائینگے، خورشید شاہ

رہنماء پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ خورشید شاہ کو چیئرمین بلاول نے لانگ مارچ چھوڑ کر اسلام آباد میں اہم ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا ریکوزیشن اور عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم کام کرنے کے لیے آیا ہوں۔ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی۔ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں۔ حکومت کے بارہ سے تیرہ ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں۔

رہنماء پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایک بات یقین سے کہہ سکتا عمران خان اپنی پارٹی چودھریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا۔ گارنٹی سے لکھ لو، وہ چیف منسٹری پرویز الہٰی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں