سانحہ پشاور کی تحقیقات، سی ٹی ڈی نے 2 مشبہ افراد حراست میں لے لیے

سانحہ پشاور کی تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے دو مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سانحہ پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے خود کش حملہ آور اور دو سہولت کاروں کے اسکیچز بنالئے گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال ہوئے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے سات خول ملے۔

دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں