پنجاب کے بیشتر شہروں میں مرغی کا گوشت 380-395 روپے فی کلو تک جا پہنچا

مرغی کے گوشت کی قیمتوں نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا، چار دنوں میں اکیاون روپے اضافے کے بعد نرخ 380-395 روپے فی کلو تک جا پہنچے، خریدار مہنگائی اور دکاندار چکن کی فروخت کم ہونے سے پریشان ہیں۔

مرغی کا گوشت ہونے لگا عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، گزشتہ ایک روز میں چکن کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، دکاندار بھی مرغی کی بڑھتی قیمتوں اور کم فروخت پر پریشان ہیں۔

مہنگائی کی حالیہ لہر میں آلو، پیاز، مٹر، گوبھی اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں تو مہنگی تھیں ہی لیکن اب مرغی کا گوشت بھی غریب طبقے کیلئے خواب بنتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں