پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا لیجنڈ اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا لیجنڈ اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج چار بجے ادا کی جائے گی۔

مسعود اختر گزشتہ دو ماہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے قریبی ذرائع نے انتقال کی تصدیق کی، انہیں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کے باعث پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔

مسعود اختر پرائڈ آف پرفارمنس ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار تھے، انہیں 2005ء ميں تمغہ حسن کارکرگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اداکار مسعود اختر کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں