شیخ رشید کی اپوزیشن کو قبل ازوقت الیکشن کیلئے مذاکرات کی پیشکش

وزیرداخلہ شیخ رشید کی اپوزیشن کو قبل ازوقت الیکشن کیلئے مذاکرات کی پیش کش کردی۔

اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ کہا کہ اپوزیشن کو وقت سے پہلے انتخابات کے حوالے سے حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ مزید کہا کہ میں اپوزیشن کو ٹیبل ٹاک پر مدعو کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے۔ “یہ حالات کا تقاضا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت اہم ہے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں