شاداب خان نے شاہنواز دھانی کو ٹرول کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ساتھی کھلاڑی شاہنواز دھانی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کردیا۔

ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کسی ریسٹونٹ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

شاہنواز دھانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’روٹی گینگ‘ کے ساتھ اسلام آباد میں روٹیاں توڑنے کا الگ ہی مزہ ہے۔

شاہنواز دھانی نے پوسٹ میں شاداب خان اور آصف علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈنر کروانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جس کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ دھانی روٹی تو یہاں سے ملتی نہیں تھی، آپ نے کیسے روٹی کھالی یہاں سے۔

بات یہیں پر ہی ختم نہیں ہوئی اس کے جواب میں شاہنواز دھانی نے شاداب کو کہا کہ انگریزی میں جو بھی نام دیں میرے لیے روٹی ہی تھی یہ۔

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی اپنی دلچسپ حرکتوں سے سب کو خوش رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، گذشتہ دنوں ان کی ایک گانا گانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انجوائے کرتے نظر آرہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں