علیم خان اپنا گروپ بنا کر ترین گروپ کیساتھ مل گئے، مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلنے پر اتفاق

پنجاب کے سیاسی منظرنامے پر بڑا اپ سیٹ ہوگیا، علیم خان اپنا گروپ بنا کر ترین گروپ کے ساتھ مل گئے، مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلنے پر اتفاق کرلیا۔

علیم خان آج جہانگیرترین گروپ کے اجلاس میں شریک ہوں گے، چار صوبائی وزرا علیم خان کے گھر پہنچے، اخترملک، ہاشم ڈوگر، صمصام بخاری اور میاں خالد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں 20 ارکان اور علیم خان کو بارہ سے پندرہ ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے بھی پی ٹی آئی کے سابق سینئرصوبائی وزیر علیم خان سے رابطہ کیا۔ علیم خان نے پچھلے تین دن میں چالیس سے زائدارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں