عمران خان پریشانی اور خوف سے گھبرا کر دھمکیاں دینے پر اتر آئے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا عمران خان پریشانی اور خوف سے گھبرا کر دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

سوموار کے روز پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ کے گجرات پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آپ کے پاس چوبیس گھنٹے ہیں استعفیٰ دو، اگر ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑو اور ہمارا مقابلہ کرو۔ کہا کہ ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم کو ہٹانا ہے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب چکا، عمران خان کی نالائقیوں کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، اب کٹھ پتلی کو جانا ہو گا۔

بلاول بھٹو بولے کہ عمران یورپین یونین کے پیچھے ایسے پڑا ہے جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو، ہم عمران خان سے ہر طبقہ کو مایوس کرنے کا حساب لیں گے۔ آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالے وزیر آباد سے گجرات پہنچے، عوامی لانگ مارچ کل شہراقتدار میں داخل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں