اسلام آباد، زچہ بچہ سنٹر پر فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد سیکٹر جی سکس ون میں زچہ بچہ سنٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، ملزم نے خاندانی عدوات پر اپنی اہلیہ، سسر اور سالے سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا۔ مرنے والوں میں شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیزالرحمن اور نعیم اختر شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے جی سکس کے زچہ بچہ سینٹر میں فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور ایک ٹیکنیشن۔ اس کے بعد سسرال جاکر سسر اور سالے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق محلے دار کی فائرنگ سے ملزم رحیم زخمی ہوگیا۔پولیس نے ملزم رحیم اور فائرنگ کرنے والے پڑوسی کو بھی گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تیزرفتار کار اوور سپیڈ ہونے کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ کار میں سوار 4 افراد آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے نعشوں کو پمز منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں