لمبے درختوں پہ چڑھائی، اب ہوئی آسان: کسان نے لفٹس کی طرح کا اسکوٹر بنا لیا

بچپن اور نوجوانی میں درختوں پر چڑھنا قدرے آسان ہوتا ہے بلکہ گاؤں اور قصبوں کے بچوں کا پسندیدہ کھیل بھی کہلاتا ہے لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو درختوں پہ چڑھائی مشکل ہوتی جاتی ہے۔

درختوں پر چڑھنے میں سب سے زیادہ مشکل انہیں درپیش ہوتی ہے جن کا ذریعہ روزگار بھی انہی سے واپستہ ہوتا ہے اور پھر بارشوں کا سیزن تو مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن جاتا ہے کیونکہ پھسلن کے سبب کئی مرتبہ حادثات بھی رونما ہو جاتے ہیں مگر اب اس مشکل کا بھی حل نکل آیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق بھارت کے کسان گنا پتھی بھٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایسی اسکوٹر بنائی ہے جو عمارات میں نصب لفٹس کی طرح سیکنڈوں میں آدمی کو درخت کے انتہائی اوپری حصے تک پہنچا دیتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی بھارت کے شہری نے جو اسکوٹر تیار کی ہے وہ چھوٹی سی سیٹ اور دو پہیوں پر مشتمل ہے جسے انہوں نے ’ٹری اسکوٹر‘ کا نام دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں