پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا آغاز

قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 ٹیمیں پاکستان آرمی اور 8 بین الاقوامی ملٹری ٹیمیں مقابلوں کا حصہ ہیں۔ بین الاقوامی ٹیموں میں اردن، کینیا، سعودی عرب، مراکش، نیپال، سری لنکا، ترکی، ازبکستان شامل ہیں۔

قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں پانچویں بین الاقوامی پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں