سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی 2013 کےعام انتخابات کی اپیل پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے سابق اسپیکر ایاز صادق کی 2013 کےعام انتخابات کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جٹس نے ریمارکس دیے کہ 2013 انتخابات اور اسکی مدت ختم ہو چکی، معاملہ اب ختم ہو چکا۔ قانونی کارروائی کبھی ضائع نہیں جاتی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ایاز صادق نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزامات سے کردارکشی کی گئی۔ جھوٹا کہا گیا بطور سپیکر بہت زیادہ باتیں سننا پڑی۔

چیف جسٹس نے انتخابات کے نتیجے سے متعلق پوچھا تو ایازصادق نے بتایا کہ انتخابات جیت گیا تھا اس کے بعد بھی کامیاب ہوئی۔ کبھی الیکشن نہیں ہارا۔ بنچ نے کہا کہ ایاز صادق بہت حساس ہیں۔ ہتک عزت کا قانون بڑا واضح ہے۔ اگر کردارکشی ہوئی ہے تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیں ۔

چیف جٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ایکٹ 2017 سے بہت بہتری آئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بھی بہت کام کیا ہے، فریقین کو نوٹس کر دیئے ہیں۔ جلد معاملے کو سنیں گے۔ اس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں