وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے یاسمین راشد، آشفہ ریاض کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے یاسمین راشد، آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور عبداللہ وڑائچ ملے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں۔ یہ اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہو گی۔ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔ عوام ماضی میں ملک لوٹنے والوں کو جانتے ہیں۔ اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں۔ نا امیدی اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں سے جھلک رہی ہے۔

اس موقع پر آشفہ ریاض بولیں ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے جبکہ سبطین خان نے کہا تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کا جو حشر ہو گا، دنیا دیکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں