وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے خلاف عالمی سازش قرار دے دیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے خلاف عالمی سازش قرار دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔ ملک میں چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ اسپیکر کو ارکان کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہے۔ اسپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔ تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے باعث اطمینان ہو گی۔ بلاول کی ریلی مایوس کن تھی۔ اپوزیشن کا اپریل فول منائیں گے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ شکر ہے اپوزیشن خود کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے۔ اپوزیشن ہارنے کے بعد اپنے بیان پر قائم رہے۔ تھرڈ ایمپائر والا کھاتہ نہ کھولے۔

شیخ رشید نے کہا میں عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح موجود ہوں۔ اپوزیشن نے 172 آدمی لانے ہیں۔ کوئی حکومتی رکن اسمبلی میں نہیں جائے گا۔ کسی پی ٹی آئی رکن نے منڈیٹ کی خلاف ورزی کی تو اسپیکر کو نااہلی کا اختیارہے۔ سب سے کہتا ہوں بلاول کو چھوڑ دیں، اس پر کوئی تنقید نہ کریں۔ بلاول کو سیریس نہ لیں، اسے انجوائے کرنا چاہئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا 23 سے 30 مارچ تک کا ہفتہ اہم ہے۔ تمام پولیس اسٹیشنز میں ویڈیو کیمرے اور آڈیو ڈیوائسز نصب کی ہیں۔ پولیس کی جانب سے سہولت سنٹر کھولا ہے ۔ تمام پولیس اسٹیشن میں کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ پولیس کی تنخواہیں بھی بڑھانی ہیں جو کہ بہت ضروری ہے ۔ کل تمام آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو کہا ہے دہشتگردی کا قلع قمع کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں