اسلام آباد پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کی گرفتاری سے انکار کردیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ایوبی، جمال الدین تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں، دونوں ارکان قومی اسمبلی تھانے سے نہ جانے پر بضد ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی طرف سے دونوں ایم این ایز صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ pic.twitter.com/Z143VPvQyx
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 10, 2022