عدم اعتماد ذاتی خواہش پر نہیں عوام کیلئے جمع کرائی، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے عدم اعتماد ذاتی خواہش پر نہیں بلکہ عوام کیلئے جمع کرائی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانے جا رہے ہیں تو تکلیف کیوں ہے ؟عدم اعتماد ہم نے ذاتی خواہش پر نہیں عوام کیلئے جمع کرائی۔ عمران نیازی غیرآئینی طریقے اور دھاندلی سے حکومت میں آئے۔ ان کے کرتوتوں کا ذکر کروں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ حکومت نے کل اپنا مکروہ چھرہ دکھایا۔ پارلیمنٹ لاجز میں مولانا کے ساتھیوں کو مارا پیٹا گیا۔

انہوں نے کہا دھاندلی والوں کو آئینی طریقے سے بھیج رہے ہیں۔ عمران خان پریشان کیوں ہیں، دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں ہو گا۔ نیازی بھگوڑے تم ہو گے ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں، یہیں مریں گے۔ ہم نے جیلیں کاٹیں ہیں۔ اس بار تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں