ق لیگ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کا تحریک عدم اعتماد پر ملکر ساتھ چلنے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے تحریک عدم اعتماد پر مل کر ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی اتحادی تین جماعتوں کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے فیصلے کا امکان ہے۔ مؤقف اپنایا کہ اگر کوئی غلطی کی تو آئندہ انتخابات میں عوام کا سامنا کرنا مشکل ہو جائے گا۔

اتحادی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ عوام حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں، ہمیں عوامی سوچ کو اپنانا ہوگا، ہمیں اب عوام کا سوچنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں