لوئر دیر میں جلسہ، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیراعلیٰ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

روکنے کے باوجود لوئر دیر میں جلسہ پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیراعلیٰ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

لوئر دیر میں جلسہ سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیراعلیٰ اور دیگر رہنماؤں کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم اور کابینہ کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ جلسہ میں عمران خان کی شرکت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں