ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر چوہدری تنویر کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق چوہدری تنویر زمینوں پر قبضے اور کرپشن کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھا۔

دو روز قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے راولپنڈی میں چودھری تنویز کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ہاتھ نہ آئے۔ چھاپے کے وقت چودھری تنویر کے بیٹے چودھری دانیال کے ولیمے کی تقریب جاری تھی۔ مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چند روز قبل بیرون ملک سے آئے تھے۔

چوہدری تنویر کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں سرکاری اراضی پر قبضہ اور فراڈ کا الزام ہے جس پر سابق سینیٹر کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں