فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا آخری روز، مختلف اقسام کے جانوروں کی نمائش

لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے تیسرے اورآخری روز مختلف اقسام کے جانوروں کی نمائش کی گئی۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں ملک بھر سے خوبصورت اور نایاب جانوروں کی اینٹری! گھوڑوں کے رقص نے سماں باندھا تودیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ اونٹوں کاروایتی رقص بھی حاضرین کی دلچسپی کامرکز بنارہا۔ نیزابازی کے مقابلے بھی ہوئے۔

گھوڑوں اور اونٹوں کا رقص بھی پیش کیا گیا، پاک فوج کے چھاتہ برداروں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر حاضرین کے دل موہ لئے۔

ملٹری پولیس کے جوانوں نے بینڈز کی دھنوں پرپریڈسے سماں باندھ دیا۔ مختلف رنگوں کی روشنیاں فضا میں تیریں تو دیکھنے والوں پر سحر طاری ہوگیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد ہارس اینڈکیٹل شوسے محظوظ ہوئی، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈکیٹل شو کی سکیورٹی پر 2500 پولیس افسران اور جوانوں نے فرائض سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں