پاکستان کا چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو پاکستان پسند آگیا، آسٹریلوی کھلاڑی سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنی پسند کا اظہار کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی تاریخی دورہ پاکستان کو خوب انجوائے کر رہے، اس کا اندازہ ان کی سوشل میڈیاپوسٹ سے ہوتا ہے۔
Daal and roti for lunch too. Delicious pic.twitter.com/w5KgimFo1N
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 11, 2022
پہلی بار پاکستان آنے والے مارنس لبوشین کو لگتا پاکستان اور اس کے کھانے بہت پسند آئے، مارنوس لبوشین نے کراچی میں دال روٹی کیا کھائی کہ اس کے گن گانے لگے ٹوئٹ کرتے کہا وہ دن کے کھانے میں بھی دال اور روٹی ہی کھائیں گے یہ ڈش انہیں بہت مزیدار لگی۔
I’ve loved seeing all the signs in the crowd at Rawalpindi and want to acknowledge as many as possible to say thanks for the welcome 👋 so.. share your signs below 🇦🇺🇵🇰#AUSvPAK
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022