تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے کوششیں تیز کردی ہیں، اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ اتحادی ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، میری درخواست تھی کہ اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں