گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے اور حکومت ایک پیج پر کھڑے ہیں، یہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی انداز سے ہینڈل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں ایم کیو ایم کی حمایت کی درخواست کی تو کہا گیا کہ پی ٹی آئی اپنی عددی پوزیشن واضح کرے۔

ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ نے جواب دینے کے لیے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ حمایت یا مخالفت کا ابھی فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس معاملے پر ہماری مشاورت جاری ہے ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی عددی پوزیشن واضح کرے ہم تو ساتھ کھڑے ہوجائیں گے، انتشار آپ کی صفوں میں نظر آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں