وزیراعظم استعفیٰ دیں تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے دیں تو وہ تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دیناچاہیے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی ہے ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں