پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس، صدر عارف علوی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ملزمان بری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس میں صدر عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، جہانگیر ترین سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے صدرعارف علوی ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، عبدالعلیم خان، جہانگیرخان ترین، شوکت یوسف زئی اوراعجازچوہدری کوبری کردیا۔

واضح رہے کہ ۔پارلیمنٹ حملہ کیس تقریبا 8 سال تک انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری رہا، جس میں وزیراعظم، صدر مملکت، وزراء کی جانب سے سینئیر وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری عدالت میں پیش ہوتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں