آرمی چیف سے نائیجیرین وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی (ریٹائرڈ) کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان، نائیجیریا کو افریقی براعظم میں بطور اہم ملک دیکھتا ہے۔ ہم علاقائی امن کے لیے نائیجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔ نائیجیرین وزیر دفاع نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں