بھارت میں سنیما بھی انتہاپسندوں کے نشانے پر

بھارت میں تعلیمی اداروں کے بعد اب سنیما گھر بھی انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں۔

آر ایس ایس کے غنڈوں نے ایک سنیما پر دھاوا بول کر کہا کہ بالی ووڈ فلمیں اور خاص طور پر شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی فلمیں نہ دیکھیں۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت سنیما میں کشمیر سے متعلق فلم کی نمائش جاری تھی، جس پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے سنیما میں کھڑے ہو کر کشمیریوں اور مسلمانوں کو گالیاں دیں۔

انتہاپسندوں کے نعروں کی گونج سے فلم دیکھنے آئی خواتین سہم گئیں اور بچے خوف زدہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے بھی ہائیکورٹ نے فیصلہ سُنا دیا ہے۔

کرناٹک ہائیکورٹ نے منگل کے روز تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں