تحریک انصاف نے مسلم لیگ قاف کو وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا

تحریک انصاف نے مسلم لیگ قاف کو وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا۔ پرویزخٹک نے مونس الہی کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے مونس الہی کو دوٹوک الفاظ میں بتایا کہ وزیراعلی نہیں بنا سکتے۔ نون لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔

پرویزخٹک نے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیراعلی بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق چیمہ کے بیانات کو بھی تحریک انصاف کی قیادت نے توہین آمیز قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفی دیتا۔

پرویزخٹک نے مؤقف اختیار کیا کہ اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے۔ ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں