جو عمران خان کو چھوڑے گا اسکا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا ، فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے جو عمران خان کو چھوڑے گا اسکا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے جاوید ہاشمی کی مثال دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ 2023 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گا۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایک ٹکٹ کے دس دس طلبگار ہوں گے۔ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے نمبر 154 سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں