عمران خان کو اتنا اعتماد ہے تو آج ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیں، مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے عمران خان کو اتنا اعتماد ہے تو آج ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا حکومت کا وقت ختم ہوا چاہتا ہے۔ عوام نے ساڑھے تین سال ظلم سہہ لیا، اب کوئی گنجائش نہیں۔ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی۔ عمران خان کہتے ہیں 10 لاکھ افراد جمع کروں گا، یہ تو بہت کم ہے۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیئے ہیں تو کم ازکم تین چار کروڑ لوگ تو جلسے میں آئیں گے۔

ادھر مراد علی شاہ پر نوری آباد پاور ریفرنس میں فرد جرم پھر عائد نہ ہو سکی اور کارروائی 21 اپریل تک مؤخر ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں