ہمارے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کو شکست دیں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی تھی۔ وزیراعظم سے اسد عمر، شفقت محمود، خسرو بختیار اور علی امین گنڈا پور بھی ملے۔ وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں