تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے سندھ ہاؤس میں پناہ لے لی

تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس میں پناہ لے لی۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے دعوے غلط نکلے، راجہ ریاض اور باسط بخاری نے سندھ ہاؤس سے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔

نور عالم خان، نواب شیروسیر، رانا قاسم نون، غفور وٹو بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، احمد حسین ڈیہڑ، وجیہہ اکرم اور نزہت پٹھان بھی شامل ہیں۔ ان ناموں کا انکشاف وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں ہوا۔

تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے اپنے ساتھ دو درجن ایم این ایز ہونے کا دعویٰ کردیا۔ ارکان قومی اسمبلی کی خریدوفروخت کا حکومتی الزام مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ ریاض نے کہا ارکان اپنی مرضی سے موجود ہیں، ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ عمران خان اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر دکھائیں۔

ادھر نواب شیروسیر بولے فواد چودھری کو جپھی ڈال کر قومی اسمبلی میں جائیں گے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے راجہ ریاض اور نور عالم خان کو بے شرم قرار دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں