جاپان میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے والے امریکا کو روس کو لیکچر دینے کوئی حق نہیں، کریملن

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر جاپان میں شہریوں پر طویل بمباری کی، جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا، تو اب امریکی صدر کو روس کو لیکچر دینےکا کوئی حق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن بہت سمجھدار اور مہذب بین الاقوامی شخصیت ہیں، ان کے بارے میں امریکی صدر کے جنگی مجرم ہونے کے تبصرے ناقابل معافی ہیں۔

کریملن کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کے یوکرین میں فوجی آپریشن روکنے کے مطالبے پر توجہ نہیں دیں گے، یوکرین کے ساتھ واضح پیرامیٹرز پر مبنی معاہدہ، یوکرین میں فوجی آپریشن روک سکتاہے۔

انھوں نے کہا کہ روسی مذاکرات کار یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں یوکرین سے زیادہ توانائی لگارہے ہیں، امن معاہدے کے لیے روس کی شرائط بالکل واضح ہیں، مذاکرات میں یوکرین کی بھرپور شرکت پر اعتماد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں